بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ وعدہ صادق-4 کی 100ویں لہر گذشتہ رات وعدہ صادق-4 کی 100ویں لہر کوڈنیم "یا فاطمۃ الزہراء(س)" کے ساتھ، خبیث اور جارح دشمن کے تزویراتی اہداف کے خلاف حملے سے شروع ہوئی، اور ان پر تباہ کن ضربیں لگائی گئیں۔
یہ کاروائی ہمارے شہید رہبر آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای کو پیش کی گئی اور بحیرہ روم کے سواحل سے لے کر جزیرہ نمائے حجاز کے مشرق تک، امریکی-صہیونی اہداف کو بھاری حملوں کا نشانہ بنایا گیا تاکہ احمق دشمن سمجھ لے کہ ایرانی عوام کے بنیادی ڈھانچوں پر حملہ بہت مہنگا پڑتا ہے۔
اس کاروائی میں مندرجہ ذیل اہداف کو بیلسٹک میزائلوں اور حملہ آور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا:
1۔ راس الجوعیہ ـ سعودی عرب، میں امریکی کمپنی شیورن آئل ریفائنری، جو NLG الگ کرنے والی سب سے بڑی تنصیب ہے اور امریکیوں کو توانائی فراہم کرتی ہے۔
2۔ الجبیل-سعودی عرب تیل کی تنصیبات اور ایکسن موبل پٹروکیمیکلز اور ڈاؤ کیمیکلز ۔
3۔ سعودی عرب میں، بحیرہ احمر کے ساحل پر ینبع کے علاقے میں امریکی تیل کمپنیاں، روزانہ پیداوار ڈھائی لاکھ بیرل۔
4۔ فجیرہ-امارات میں حبشان کی امریکی تیل تنصیبات اور آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے کی غرض سے تعمیر کردہ دبئی-فجیرہ آئل پائپ لائن۔
5۔ راس لفان میں امریکی ایکسن موبل (ExxonMobil) تیل تنصیبات، روزانہ پیداوار ایک لاکھ 46 ہزار بیرل۔
6۔ بحرین میں اہم امریکی 'باپکو' (Bapco) آئل کمپنی، روزانہ پیداوار دو لاکھ 67 ہزار بیرل۔
7۔ امارات میں امریکی ڈاس (Das) کمپنی جو روزانہ 60000 بیرل خام تیل صاف کر سکتی ہے۔
8۔ فجیرہ-امارات میں امریکی تیل تنصیبات جہاں 10 لاکھ مکعب میٹر کا ایک ذخیرہ بھی ہے۔
9۔ کویت کی الاحمدی ریفائنری جو روزانہ تین لاکھ 46 ہزار بیرل خام تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
10۔ قطر میں امریکی ڈالفن گیس کمپنی، جو روزانہ دو ارب مکعب فٹ گیس برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
11۔ تیل کا زیرکو جزیرہ (Zirku Island) روزانہ پیداوار سات لاکھ 50 ہزار خام تیل۔
12۔ سیٹرپ (SATORP) کمپنی کی ریفائنری، جو روزانہ چار لاکھ 60 ہزار تیل صاف کرتی ہے اور بجلی گھروں کو تیل فراہم کرتی ہے۔
13۔ امریکی منیفا (Manifa) گیس ریفائنری، جو روزانہ 9 لاکھ بیرل تیل سے گیس الگ کرتی ہے۔
14۔ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں بئرالسبع میں دناعر انفارمیشن ٹیکنالوجی مرکز اور ایڈوانسڈ انڈسٹریز۔
15۔ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی دارالحکومت میں صہیونی فوج کا Eavesdrop سینٹر، عزرائیل اور الماس ٹاورز میں صہیونی خفیہ اداروں کے مراکز۔
16۔ اردن کے الازرق کے علاقے میں امریکہ کے سینٹکام ہیڈکوارٹر، اور اس مرکز میں اہم اہداف کا مکمل انہدام۔
17۔ مقبوضہ فلسطین کے میں یافا (تل ابیب) کے علاقے میں بن گوریون ایئرپورٹ۔
18۔ مقبوضہ فلسطین میں حیفا کی ریفائنری جو روزانہ تین لاکھ بیرل تیل صاف کرتی ہے۔
19۔ مقبوضہ یافا میں صہیونی ریاست کی سرکاری رہائشی عمارت، اور صہیونی ریاست کےکمانڈ اور کنٹرول کے مراکز۔
اسی دوران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ابنائے ہرمز کا ذہین کنٹرول اور انتظام جاری رکھتے ہوئے ذیل کے اہداف کو اپنے بھاری حملوں کا نشانہ بنایا:
1۔ امریکی ہیلی کاپٹر بردار جہاز LHA7 کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کو شدید نقصان پہنچا اور اس کے عرشے پر وسیع پیمانے پر آگ لگ گئی۔ یہ جہاز سینکڑوں کلومیٹر پسپا ہوکر بحر ہند کے جنوب کی طرف بھاگ گیا۔
2۔ امریکی طیارہ بردار جہاز CVN 74 آبراہام لنکن کو بھی کئی ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا اور اس کے مختلف حصوں کو بھاری نقصان پہنچا، اور یہ بھی ہیلی کاپٹر جہاز کے پاس چلا گیا!
3۔ متحدہ عرب امارات میں صہیونی ریاست کی ڈرون فیکٹری۔
4۔ کویت؛ ایل ایس بی میں واقع امریکی سرمایہ کاری سے قائم تیل کی تنصیبات۔
5۔ کویت کے علی السالم اڈے میں امریکی جارحین کا ایک اڈہ۔
اب قوم پر قربان ہونے والے پاسداران مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت الله سید مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کے منتظر ہیں اور ان کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور دو مسلط کردہ جنگوں سے حاصل کردہ عظیم تجربات کے ساتھ دشمن کی کسی حساباتی غلطی کی صورت میں اس سے بھی بڑا کارانہ رقم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
خطے میں امریکہ کے شرکاء، جو امریکہ اور صہیونیوں کی بے بسی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں، چنانچہ مناسب یہی ہے کہ عبرت لیں اور دشمنان اسلام کے ساتھ تعاون ختم کریں۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ